ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

2008 سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم نے 2008 سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے معاملہ وفاق سے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ڈومیسائل بنا کرسرکاری محکموں میں ملازمتیں کے حصول کے معاملے پر رہنما نویدجمیل نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کوتادیبی کارروائی کیلئے خط لکھا۔

خط میں 2008 سےجعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی جوڈیشل انکوائری اور فرانزک آڈٹ کامطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا جعلی ڈومیسائل پرملنےوالی نوکریوں کوختم کیاجائے ۔

نویدجمیل  کا کہنا تھا کہ سہولت کاری اوراستعمال کرنیوالوں کیخلاف کارروائی،نیب کوخط لکھاجائے اور درخواستوں کی اسکروٹنی میں مجرمانہ غفلت کرنیوالوں کو سامنےلایاجائے۔

ایم کیوایم نے نوکریوں کی بندربانٹ،جعلی ڈومیسائل معاملہ وفاق سے اٹھانےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا معاملہ وزیراعظم کےسامنے رکھا جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ جوبھی نوکریاں ہیں وہ سندھ کےقانون کے مطابق دی جائیں، لاکھوں افرادکو نوکریوں سےمحروم کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے،پیپلزپارٹی نےجعلی ڈومیسائل بناکرشہری علاقوں کے افراد کونوکریاں نہیں دیں۔

کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ پیسے لیکر جعلی ڈومیسائل بنائے گئے، جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر نوکریاں بیچیں گئیں، جمہوریت کےعزت کی خاطر حکومت سندھ ایکشن لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں