جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

خلیج گہری ہوگئی: پی آئی بی اور بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے الگ الگ اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی میں‌ نہ صرف ڈیڈلاک برقرار ہے، بلکہ یوں‌ لگتا ہے کہ یہ خلیج مزید گہری ہوگئی ہے۔ پی آئی بی اور بہادر آباد میں‌ ایم کیو ایم کے الگ الگ اجلاس منعقد ہورہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز رات گئے تک جاری رہنے والے مذاکرات اور بیانات کے باوجود اب تک ڈیڈ لاک برقرار ہے.

اس وقت بہادر آباد میں‌ ایم کیو ایم پاکستان کے پانچ ڈپٹی کنونیرز کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں‌ فاروق ستار شریک نہیں. اجلاس میں کامران ٹیسوری کےمعاملے اورسینیٹ انتخابات پرغور کیا جائے گا.

- Advertisement -

رابطہ کمیٹی کا موقف ہے کہ فیصلہ کیا جاچکا ہے، کامران ٹیسوری کے معاملے پر ہمارا موقف اٹل ہے، اب فاروق ستار کو فیصلہ کرنا ہے. نسرین جلیل اور خواجہ اظہار سمیت کئی اہم رہنما بہادر آباد میں موجود ہیں.

دوسری طرف فاروق ستار نےاپنی رہائش گاہ پرپارٹی اجلاس بلالیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کوپی آئی بی پہنچنے کی ہدایت کی ہے.

پارٹی ذرایع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ الیکشن کےلئے امیدواروں کی حتمی فہرست تیار کی جائے گی.

یہ بھائیوں کا معاملہ ہے اور بھائیوں کے درمیان ہی حل ہوگا، فاروق ستار

ایم پی اے وقار شاہ، کامران اختر، زبیر احمد پی آئی بی پہنچ چکے ہیں، جب کہ کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل منصور، جمال شاہ بھی پی آئی بی میں موجود ہیں.

واضح رہے کہ رابطہ کمیٹی نے موقف دیا ہے کہ انھیں‌ فاروق ستار نے پی آئی بی میں ہونے والے اجلاس میں نہیں بلایا.

یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے گذشتہ رات کہا تھا کہ رابطہ کمیٹی کے جو جو لوگ میرے گھر پر آئے ہیں، وہ میرے بھائی ہیں اور سب بھائیوں کو مل کر کوئی فیصلہ کرنا ہے، آج کوئی بات رہ گئی ہے تو کل اجلاس بلا کر پوری کرلیں گے۔

البتہ یوں لگتا ہے کہ خلیج اب بھی برقرار ہے۔ ایسے میں‌ جب ایم کیو ایم کے دو الگ الگ اجلاس ہورہے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ یہ اونٹ اب کس کروٹ بیٹھتا ہے.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں