منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ویڈیو: ایم کیو ایم رہنما کو ایئرپورٹ پر شہریوں نے گھیر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے گھیر لیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں نے نوید جمیل کو ایم کیو ایم پاکستان کے حکومت سے علیحدگی اور متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر گھیرا گیا۔

شہریوں نے نوید جمیل سے سوال کیا کہ آپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے کتنے پیسے لیے اور آپ کے بریف کیس میں کیا ہے؟ ایم کیو ایم رہنما ایئرپورٹ کی راہداری میں چلتے چلتے جواب دیتے رہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے کنور نوید جمیل کا گھیراؤ کیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ایم کیو ایم رہنما سے الحجھنے کی کوشش کی، معاملے پر پی ٹی آئی قیادت سے رابطہ کیا ہے، حامیوں کے جذبات سر آنکھوں پر لیکن انہیں پُرامن رکھنا جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں