The news is by your side.

Advertisement

ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی وسیم حسین پی ایس پی میں شامل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے وسیم حسین نے پارٹی کو خیرباد کہتے ہوئے پی ایس پی میں شامل ہوگئے۔

وسیم حسین نے پاکستان ہاؤس میں انیس قائم خانی، ڈاکٹرصغیر اور پی ایس پی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پروسیم حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم میں اقتدار اور قبضے کی جنگ جاری ہے، پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ کو مہاجر قوم اور پاکستان کی فکر نہیں ہے، دونوں بس اپنی ذات کی فکر ہے۔

دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ میں ہماری جماعت کا وزیراعلیٰ ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی 2 خواتین رکن سندھ اسمبلی پی ایس پی میں شامل

خیال رہے کہ 3 روز قبل ایم کیوایم پاکستان کی ایم پی اے ناہید بیگم اور نائلہ منیر نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیارکی تھی۔

یاد رہے کہ وسیم حسین 2013 کے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پرحیدرآباد کے حلقہ این اے 220 سے کامیاب ہوئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں