ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں شرکت : ایم کیوایم کی نو منتخب سینیٹر نےعدت ختم کرنے سے متعلق فتوی لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کرا چی: ایم کیوایم کی نو منتخب سینیٹر خالدہ اطیب نے چئیرمین سینیٹ کے انتخاب میں شرکت کیلئے عدت ختم کرنے سے متعلق فتویٰ مانگ لیا اور کہا فتوے کی روشنی میں اپنا فیصلہ کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ایک ایک ووٹ بہت اہم ہیں، تحریک انصاف کو ایم کیوایم کی نو منتخب سینیٹر خالدہ اطیب کے عدت میں ہونے کے باعث ایک ووٹ کم ہونے کا خدشہ ہیں۔

اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر کشور زہرہ نے خالدہ اطیب سے رابطہ کیا اور کہا آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور سوال کیا کیا عدت ختم کرنے کے لیے فتوی لے سکتی ہیں۔

جس پر خالدہ اطیب نےجامعہ بنوریہ اور دارالعلوم کورنگی سےرابطہ کرکے عدت ختم کرنے سے متعلق فتوی ٰمانگ لیا اور کہا فتوےکی روشنی میں اپنا فیصلہ کروں گی۔

خالدہ اطیب کا کہنا تھا کہ دین کی روشنی میں راستہ نکلےتوہی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شرکت کرسکوں گی ، کشور زہرہ بھی اس حوالے سے علمائے کرام سےرابطہ کررہی ہیں۔

خالدمقبول صدیقی نے کشور زہرہ سے بات چیت میں کہا کہ ایک ایک ووٹ اہم ہے ، تحریک انصاف نے ووٹ پورے کرنے کی درخواست کی ہے۔

خیال رہے ایم کیوایم کی نو منتخب سینیٹر خالدہ اطیب عدت میں ہیں اور 12 مارچ کونئے منتخب ہونے والے سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جبکہ اسی روز ہی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا انتخاب ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں