15.8 C
Dublin
بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی میں 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی قادر شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی، رکن افتخار عالم اور جمال احمد شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جہاں ایم کیو ایم پاکستان نے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ دینے کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، تعلیم، صحت، خزانہ، انڈسٹریز اور بلدیات کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے اور فہرست پیپلز پارٹی کی قیادت کے حوالے کر دی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے اس معاملے پر اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ایوان میں دوسری بڑی جماعت ایم کیو ایم ہے اس لیے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ان کو ملنی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں