ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے نئے مطالبات کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے نئے مطالبات کر دیے، کراچی اورحیدرآباد کے ساتھ کراچی کے تین اضلاع سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کی ایڈمنسٹریٹرشپ بھی مانگ لی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے وزیراعلیٰ سندھ مزاد علی شاہ اور وزرا نے ملاقات کی ہے، جس میں ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں حصہ دینے سے متعلق گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بلاول بھٹو کو سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال, صوبہ میں پانی کی کمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور نئے بلدیاتی نظام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں ایم کیو ایم کو بلدیاتی اداروں میں حصہ دینے سے متعلق بات چیت ہوئی، وزیراعلیٰ نے بلاول بھٹو کو ایم کیوایم کے نئے مطالبات سے آگاہ کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم نے کراچی، حیدرآباد کیساتھ 3 اضلاع کی ایڈمنسٹریٹر شپ مانگ لی ہے، ایم کیوایم نے کراچی کے سینٹرل، ویسٹ اور ایسٹ کے ایڈمنسٹریٹر کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کو ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقات کرکے معاملات حل کرنے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں متوازن اور اچھا بلدیاتی نظام فوری طور پر لایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کیساتھ مذاکرات کا اہم دور پیر کو دن 11 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں