ہفتہ, جنوری 11, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم کے لیے نواز شریف کو ووٹ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم پاکستان نے وزیراعظم کے لیے نوازشریف کوووٹ دینے کا اعلان کردیا اور کہا ( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات سابق وفاقی وزیر امین الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے، ہم انہیں ووٹ دیں گے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ ( ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسمنٹ پر بات ہوئی کچھ پر اتفاق ہوگیا ہے، کچھ معاملات کو دونوں جماعتیں اپنی قیادت کو بھیجیں گی، ہر صورت سندھ میں کرپشن کو ختم کرنا ہے۔

- Advertisement -

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا وہ اچھا فیصلہ ہے، این اے 242 پر فیصلہ شہباز شریف اور خالد مقبول کریں گے، این اے 242 میں مصطفیٰ کمال 2ماہ سے مہم چلا رہے ہیں، سندھ کے عوام کو ایم کیو ایم(ن) لیگ اتحاد کی خوشخبری ملے گی، ایم کیو ایم (ن) لیگ کی سندھ میں مشترکہ حکومت ہوگی۔

دوسری جانب رہنما نون لیگ رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سےمل کربہترین کمبینیشن کے ساتھ سندھ کے انتخابی میدان میں اتریں گے، آٹھ فروری کے بعد سندھ پورے پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

رانا مشہود نے کہا کہ فیصلہ کرلیا سندھ میں اب لوٹ مار،کرپشن، جبر اور زیادتی کی سیاست نہیں چلنےدیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں