کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نیک نیتی سے شہر کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں جبکہ متحدہ پاکستان کے رہنما عامرخان نے شاہ فیصل میں بدمزگی کے بعد ایم کیو ایم لندن کو آڑے ہاتھوں لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں میئر کراچی کی جانب سے سوروزہ صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا، اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کہا کہ صرف صفائی نہیں بلکہ نظام بھی دیں گے، انہوں نے شاعرانہ انداز میں صفائی مہم کامیاب بنانے کے عزم کااظہار کیا۔
اس موقع پر متحدہ پاکستان کے رہنما عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن کچھ لوگ رہنما بن کر آرام سے بیٹھے ہیں اور وہ کراچی کے کارکنوں کے لیے مصیبتیں بڑھا رہے ہیں۔
پڑھیں: ’’ میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کا آغاز ‘‘
انہوں نے لندن قیادت پر برستے ہوئے یہ بھی کہا کہ لندن میں بیٹھے افراد وہاں سے ہدایت دینے کے بجائے گراؤنڈ پر آئیں اور کام کرکے دکھائیں۔
مزید پڑھیں: ’’ اختیارات محدو صحیح، عزائم لا محدود ہیں، وسیم اختر ‘‘
قائد تحریک الطاف حسین نےعوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ مئیرکراچی کو کام کرنے دیا جاۓ، انکےکاموں، دوروں کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہ کیا جاۓ
— Nadeem Nusrat (@nadeem_nusrat) December 1, 2016