بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

اب سیاست سڑکوں پر ہوگی، ایم کیو ایم نے احتجاج کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نہ پارلیمنٹ میں اور نہ ہی عدالتوں میں ہماری بات سنی جارہی ہے، اب سڑکوں کی سیاست ہوگی۔

یہ بات انہوں نے کراچی میں گریجویٹ فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے اب سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کردیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہو یا عدالتیں ہماری بات کہیں نہیں سنی گئی اس لیے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کیا،جب ہماری پارلیمنٹ میں نہیں سنی جارہی تو پھر فیصلے سڑکوں پر ہی ہوں گے۔

اب سڑکوں کی سیاست ہوگی، الیکشن میں جو ٹھپے مارے گئے اس میں انتخابات کی شفافیت کا معیار دیکھا جاسکتا ہے، جاگیردارانہ جمہوریت ہے جس کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔

ایم کیو ایم کے کنوینئر نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی سب نے ہی اپنی حکومت کی بقاء کے لیے استعمال کیا، یہ پاکستان اب ہمارے بغیر نہیں چل سکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں