اشتہار

ایم کیو ایم کا وزیراعظم سے کراچی کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور عوامی نمائندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہر کی مجموعی صورتحال اور تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم عمران خان سے پھر مطالبے دہرائے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کے بگڑتے امن و امان کا فوری نوٹس لے۔

- Advertisement -

اجلاس میں کراچی پیکج، بلدیاتی اختیارات کی بحالی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا پھر سے مطالبہ دہرایا گیا جبکہ ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت سے تحریر معاہدے پر عمل یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان نے کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے وعدوں کی تکمیل پر بات چیت دوبارہ سے کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم سے ایم کیو ایم رہنماؤں، منتخب نمائندوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ایم کیو ایم نے علی رضاعابدی قتل کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سمیت اہم امورپر مشاورت کی اور کراچی میں جرائم پیشہ مسلح افراد کی آزدانہ سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ سندھ حکومت ذمہ داریوں سے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے، شہر قائد میں سیاسی رہنماؤں کی نقل و حرکت محدود ہوگئی جبکہ مسلح افراد کھلے عام سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں