اشتہار

ایم کیو ایم اتوار کو فوارہ چوک پر دھرنا دینے کے فیصلے پر قائم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے اتوار کو فوارہ چوک پر دھرنا دینے کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی، متحدہ قیادت تاحال اپنے فیصلے پر قائم ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے وفد کی ہونے والی ملاقات کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئی۔

متحدہ اور پی پی رہنماؤں کی ملاقات میں مصطفی کمال، فاروق ستار،امین الحق، خواجہ اظہار جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ، مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی رہنماؤں کی ملاقات میں کراچی میں 53یوسیز کا اضافہ کرنے پر گفتگو کی گئی، اس کے علاوہ حیدرآباد میں دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کرنے پر ایم کیو ایم کے تحفظات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے اتوار کو دیے جانے والے دھرنے پر بھی بات ہوئی ہے ، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے ایم کیو ایم قیادت سے جواب کے لیے کل تک کا وقت مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے مطالبے پر پیپلزپارٹی اپنی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کرکے جواب دے گی، تاہم ایم کیوایم اتوار کو دیے جانے والے دھرنے کے فیصلے پر اب بھی قائم ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آج بروز ہفتے کو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم رہنماں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں