پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

پی اے سی کی صدارت، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈالیں گی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور حکومتی فیصلوں کے خلاف اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے،ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل کی ملاقات میئر کراچی وسیم اختر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات میں صدر الدین شاہ، سردار رحیم، شفقت شاہ، عامرخان، کنور نوید اور عبدالوسیم شریک ہوئے۔

ملاقات میں دونوں جماعتوں نے مل کر دیہی اور شہری اتحاد کو قائم رکھنے پر اتفاق کیا، ملاقات میں سندھ میں نئے سال کے بجٹ کے نکات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان اور فنکشنل لیگ نے پیپلز پارٹی کے متعصب فیصلوں اور حکمت عملی کے خلاف مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی انتہائی قدم اٹھائے گی: بلاول

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ شہری سندھ اور دیہی سندھ کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت کے لیے پیپلز پارٹی پر بھرپور دباؤ ڈالا جائے گا، حکومتِ سندھ نے روش نہ بدلی تو مل کر حکمت عملی تیار اور جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ میں اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دے کر غلطی کی: نبیل گبول

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نبیل گبول نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ نہ دے کر غلطی کی۔

خیال رہے کہ آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی بنائی جائے، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کرایا جائے، انھوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف حکومت کارروائی کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں