اشتہار

بلدیاتی الیکشن، ایم کیو ایم فیصلہ کرنے میں‌ تذبذب کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے پر ایم کیو ایم پاکستان تذبذب کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے ایم کیوایم قائدین کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کے معاملے پر تاحال مشاورت جاری ہے۔۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس میں تاخیر ہوگئی ہے، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر بہادر آباد مرکز سے روانہ ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کی قیادت گورنر ہاؤس روانہ ہوئی ہے جہاں ان کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوگی۔

- Advertisement -

دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اب تک ایم کیو ایم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ دو سے تین گھنٹے میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایم کیو ایم پاکستان بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی، رابطہ کمیٹی نے کارکنان، ذمہ داران کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

  قبل ازیں خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، ذرائع کا بتانا تھا کہ جس میں بیشتر ارکان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی تجویز دی تھی جبکہ ایم کیو ایم کی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں کے معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے ناراضی برقرار ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں