پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم لندن اور پاکستان کے کارکن گرفتار، گٹرسے اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس اور رینجرز نے شہر میں بڑی کارروائیاں کرکے ایم کیو ایم لندن اور ایم کیوایم پاکستان کے کارندوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد قانون کا گھیرا تنگ ہوگیا، سیکیورٹی اداروں نے مختلف مقامات پر تابڑ توڑ کارروائیاں کیں۔

رینجرز نے ایم کیوایم لندن اور پاکستان کے دو کارندے دھرلیے، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

علاوہ ازیں سی ٹی ڈی نے ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور کے ایم سی کے گھوسٹ ملازم ارشد مغل کو گرفتار کرکے ملزم کی نشاندہی پرایم کیوایم لندن کا پارک کے گٹر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرکے چار اسٹریٹ کرمنل دھرلیے۔ ملزمان کے قبضے سے چار پستول، گولیاں اور دو موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکےہیں اور اب منظم گروہ چلارہے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں