منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حیدرآباد،یو سی چیئرمین کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کو شکست

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد : میونسپل کارپوریشن کی یوسی 46 کے ضمنی انتخابات میں ایم کیوا یم پاکستان کے امیدوار کو آزاد امیدوار نے شکست دے کر اپ سیٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مقامی حکومتوں کے لیے کراچی کے دو حلقوں ، حیدر آباد میں ایک اور سکھر و ٹھٹہ میں بھی ضمنی الیکشن جاری ہیں جن میں پہلا اپ سیٹ ایم کیو ایم پاکستان کو حیدرآباد میں اُٹھانا پرا جب آزاد امیدوار آصف بیگ نے ایم کیو ایم کے امیدوار کو شکست دے دی۔

واضح رہے کہ یو سی 46 کے ضمنی الیکشن چیئرمین یو سی 46 فاروق قریشی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر آج ضمنی الیکشن ہوا اور ایم کیو ایم پاکستان اپنی روایتی نشست پر ایک آزاد امیدوار سے الیکشن ہار گئی۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار آصف بیگ 768ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار توقیر احمد 437ووٹ حاصل کرسکے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے یوسی کے ضمنی الیکشن سے قبل اس حلقے میں بہت ہی متحرک اور بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلائی گئی تھی جس کے تحت ایم کیو ا یم پاکستان کے رہنما?ں نے مہم چلائی تھی تاہم اس حلقے میں ایم کیو ایم پاکستان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

  واضح رہے کہ آزاد امیدوار آصف بیگ کو ایم کیو ایم لندن کی پس پردہ حمایت حاصل تھی، الیکشن میں کامیابی کے بعد آزاد امیدوار کے حامیوں نے جشن منایا اور نعرے بازی کی۔

ذرائع کے مطابق  پولنگ صبح 8 بجے سے 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور کہیں سے کوئی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جب کہ  حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنوں کے باعث پولیس کی بھاری نفری فقیر کا پڑ اور ملحقہ علاقوں اور پولنگ اسٹیشن پر تعینات کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں