تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس : خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری و دیگر کو نوٹس جاری

اسلام آباد : ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں اہم شواہد ملنے کے بعد خالد مقبول صدیقی ،فیصل سبزواری سمیت کئی ایم کیوایم رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کے کےایف اکاؤنٹ میں جعلی انٹریز کے اہم شواہد حاصل کرلیے ہیں جس پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کو ایک ارب40کروڑ روپے منی لانڈرنگ کے نئے اور ٹھوس ثبوت مل گئے، جس کے بعد خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری سمیت ایک درجن سے زائد ایم کیوایم رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کو نوٹس کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، ایم کیو ایم کے بڑے نام ملوث

متحدہ کے دیگر رہنماؤں میں آصف حسنین، سلمان مجاہد بلوچ، ثمن جعفری، ایس اے قادری کے نام شامل ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) اکاؤنٹ میں جعلی انٹریز کے شواہد ملے، 726 جعلی انٹریز پائی گئی ہیں، مذکورہ اکاؤنٹ میں ایک ارب روپے کی رقم صرف پرچیوں پر جعلی نام لکھ کر جمع کرائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -