پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے ایک بار پھر سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں، ایم کیو ایم کے جلا وطن رہنماؤں سے رابطے بحال ہونے لگے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدرعباس رضوی کی پاکستان آمد کے بعد دیگر رہنماؤں کی واپسی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ مزید ایم کیو ایم رہنماؤں کی  پاکستان آمد متوقع ہے، ایم کیو ایم رہنما اور سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق عادل صدیقی گزشتہ روز اسلام پہنچے ہیں، کراچی میں غیرفعال رہنماؤں نے بھی ایم کیو ایم پاکستان سے رابطے شروع کردئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی ایس پی سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اہم رہنما ڈاکٹر صغیر ، وسیم آفتاب ، سلیم تاجک اور سیف یار خان بھی جلد ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما حیدر عباس رضوی کی پاکستان واپسی

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما حیدر عباس رضوی پاکستان پہنچ گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدر عباس رضوی گزشتہ روزدبئی سے اسلام آباد پہنچے، ان کی والدہ کچھ عرصےسےعلیل ہیں۔

خیال رہے حیدر عباس رضوی کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔

یاد رہے کہ 22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنماء نے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں