پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی سے بڑھتی ناراضگی، ایم کیوایم پاکستان کی بڑے فیصلے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم پاکستان نےبڑےفیصلےکی تیاری شروع کردی ، ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سرجوڑ لیے ہیں اور حکومت سےعلیحدگی سمیت دیگر آپشنز پرغورجاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے پی ٹی آئی سے بڑھتی ناراضگی اور دوریوں کے باعث بڑےفیصلےکی تیاری شروع کردی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کر اچی کوفنڈزجاری کرنےمیں سنجیدہ نہیں۔

ایم کیوایم رہنماؤں نے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت صرف تسلی دےرہی ہے، 18ماہ ہوگئےاب تک کر اچی کےلئےکچھ نہیں ہوا ، حکومت وعدوں پرعمل نہیں کرتی توفیصلہ کرنےمیں آزادہیں۔

ذرائع ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ عوام کادباؤہےلیکن وفاقی حکومت سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کےارکان نےسرجوڑلیے، عوام کو اعتماد میں لینے کی مہم اور علیحدگی سمیت دیگرآپشنزپرغور جاری ہے۔

مزید پڑھیں : پی ٹی آئی اور ایم کیوایم میں اختلافات کی بڑی وجہ ترقیاتی فنڈز

یاد رہے یم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا  اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

بعد ازاں حکمران جماعت کی اتحادی ایم کیوایم پاکستان کو وفاق نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروادی تھی تاہم ایم کیوایم کے رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا تھا کہ وفاق کی جانب سے جب فنڈز مل جائیں گے اس کے بعدلائحہ عمل بنایا جائے گا۔

خیال رہے گورنر سندھ نے کہا تھا کہ کہ کچھ معاملات پرایم کیو ایم پاکستان سے بات چیت جاری ہے، تاہم ان کے تحفظات کافی حد تک دورہوگئے ہیں، امید ہے بہت جلد ایم کیوایم پاکستان بہت جلد وفاقی کابینہ میں واپس آجائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں