منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دے کر مخصوص گروپ میں شامل کیا جارہا ہے، عامر خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے ہمارے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو دھمکیاں دے کر مخصوص گروپ میں شامل ہونے کا کہا جارہا ہے، ایسے اقدامات سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے مترادف ہیں۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ پی ایس پی میں جانے والے عبداللہ شیخ اور ارتضیٰ فاروقی ہمارے رابطوں میں تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک دونوں اراکین ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تھے ان پر جھوٹے مقدمات اور گرفتاری کا خدشہ تھا تاہم جیسے ہی دونوں نے پی ایس پی شمولیت اختیار کی وہ ڈرائی کلین ہوگئے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی پی ایس پی میں شامل ‘‘

عامر خان نے کہا کہ ہر شخص کو آزادی ہونی چاہیے وہ جس پارٹی کے ساتھ سیاست کرنا چاہے کرے مگر افسوس ہے کہ ایسا عمل کیا جارہا ہے جس سے کارکنوں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔

ایم کیو ایم ڈپٹی کنونیئر نے پی ایس پی قیادت کو مخاطب ہوکر کہا کہ میئر کراچی اور ایم کیو ایم کو نشانہ بنانے والے سن لیں جو لوگ آپ کے اردگرد ہیں اگر ہم نے زبان کھولی تو سب چٹھا سامنے آجائے گا۔ عامر خان نے کہا کہ پی ایس پی جس چھتری کے نیچے بیٹھی ہے ایک بار ہٹ جائے تو پتہ لگ جائے گا کہ وہاں کتنے لوگ رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’ متحدہ کے رکن سندھ اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ‘‘

سینئر ڈپٹی کنوینر نے دعویٰ کیا کہ اگلے انتخابات میں ایم کیو ایم بھرپور طاقت سے حصہ لے گی اور پہلے سے زیادہ نشستیں لے گی اپنے اور فاروق ستار پر مقدمات کے حوالے سے ان کاکہنا تھا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں