کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کا الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج جاری ہے، جس میں بجلی کے ستائے مظاہرین کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے خلاف ایم کیو ایم نے عوامی عدالت لگا لی ، کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے ایم کیو ایم پاکستان کا احتجاج ہورہا ہے۔
کارکنان و عوام مختلف علاقوں سے قافلوں کی صورت میں کے الیکٹرک ہیڈ آفس پہنچ رہے ہیں، بجلی کے ستائے مظاہرین کی کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔
مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف بینرز اٹھا رکھے ہیں ، احتجاج کے الیکٹرک کی جانب سے بلوں میں بے جا ٹیکسسز ، بلوں میں اضافے ، لوڈشیڈنگ اور ناقص کارکردگی کے خلاف کیا جارہا ہے۔
احتجاج میں انیس قائم خانی ، اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شریک ہیں۔