کراچی : ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی نے سیاسی پاور شو کا اعلان کردیا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں جلسے کریں گے، جواب میں پی ایس پی نے بھی اسی مقام پر جلسہ کرنے کی ٹھان لی۔
تفصیلات کے مطابق دسمبر کی سردیوں میں سندھ کے شہروں کا سیاسی ماحول گرم کرنے کے لئے سیاسی پاور شو میں ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے بھرپور تیاریاں کرلیں۔
ایم کیوایم پاکستان نے آٹھ دسمبر کو حیدرآباد کے اکبری گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا تو پاک سرزمین پارٹی نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ٹھان لی۔
آٹھ دسمبر کے جلسے کا اونٹ ایک کروٹ بیٹھنے کے بعد دونوں جماعتوں نے مزید جلسوں کا اعلان کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تین دسمبر کو میرپورخاص اور چار دسمبر کو نوابشاہ میں جلسے ہوں گے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم اپنا ووٹ بینک جلسوں میں دکھائیں گے۔ دوسری جانب پاک سرزمین پارٹی نے بھی پاورشو دکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دسمبر میں کراچی میں جلسے کااعلان کردیا۔
اس حوالے سے انیس قائم خانی کاکہنا ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتےمیں بڑا پاور شو کریں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔