منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد نئی رابطہ کمیٹی کے نام سامنے آگئے، سربراہ فاروق ستارنو ہزار500 سے زائد ووٹ لے کر پہلے نمبر پرہیں، انتخابی نتائج آج الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کے کے ایم سی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن کی گنتی مکمل ہوگئی ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن میں12ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

نئی ووٹنگ کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں عبدالوسیم، خواجہ سہیل منصور، کامران ٹیسوری منتخب ہوئے ہیں رابطہ کمیٹی کے دیگر ناموں میں قمرمنصور،شیخ صلاح الدین،سہیل مشہدی،علی رضاعابدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) میں طیب حسین، سلیم بندھانی، نازیہ علی، کامران اختر، فرحت خان، عظیم فاروقی سمیت دیگر ارکان منتخب ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کا پہلا اجلاس فاروق ستار کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں آج بہادر آباد جانے کے اعلان سمیت کنوینر کےانتخاب پر گفتگو ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے ڈاکٹر فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا کنوینر منتخب کیا جائے گا، انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج فاروق ستارآج الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں