متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد 9 حلقوں کے امیدوار کا اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے نو حلقوں میں سے اب تک 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔
جس میں مصطفی کمال، محفوظ یار خان، ڈاکٹر صغیر احمد، شیخ صلاح الدین ، عبدالقادر خانزادہ، ریحان ہاشمی، عادل عسکری، وسیم آفتاب، شاکر علی اور طلحہ احمد کے نام شامل ہیں۔
16 مارچ کو کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن ہے جس کے بعد مختلف حلقوں کے آر او کی جانب سے کل حتمی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔