جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

الزامات لگاکرایم کیوایم کے ووٹرز کی تذلیل کی گئی، لندن رابطہ کمیٹی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: لندن رابطہ کمیٹی کےرہنما ندیم نصرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزامات کی بارش کی گئی 2سے 3گھنٹے تک ایم کیو ایم پر الزام تراشی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیوز کانفرنس میں جو کچھ کہا گیا وہ نیا نہیں ہے ماضی میں بھی ایم کیوایم کوتقسیم کرنےکی سازشیں کی گئیں ہیں ایم کیوایم کےخلاف تحریک چلانےوالےکبھی کامیاب نہیں ہونگے،تقسیم کرنےکی سیاست سےملک کوکبھی فائدہ نہیں ہوگا۔

ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرےمیں سیاسی جماعت کی کامیابی الیکشن کےنتائج ہوتے ہیں،جن کے پاس مینڈیٹ نہیں وہ آکر الزامات لگا رہے ہیں جس سے ایم کیو ایم کو ووٹ دینے والوں کی تذلیل کی گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ قافلے سے الگ ہوجانےوالے لوگ زیرو ہوجاتے ہیں، قائد نے ایک ٹیلی فون آپریٹر کو ناظم بنایا۔

ندیم نصرت نے کہا کہ صفائی کا حق نہیں دیا گیا تو الزامات بھی نہیں لگنے چاہئیں ایم کیو ایم کے پاس مینڈیٹ ہے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، مسائل کے حل کیلئےآواز اٹھائیں تو دہشت گرد کہا جاتا ہے انہوں نے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان متحدرہیں،قانون کوکسی صورت ہاتھ میں نہ لیں، لوگوں کو کہنا کا حق ہے،ہم پر امن ذمہ دار لوگ ہیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کےالزامات شرانگیز ہیں، اس طرح کی گھناؤنی سازش ماضی میں بھی کی جاتی رہی ہیں،عوام کےمینڈیٹ نے مہاجروں،مظلوموں کےاتحاد کیخلاف سازش کوناکام بنایا،آج کی پریس کانفرنس کےالزامات جماعت اسلامی ہرالیکشن پرلگاتی رہی ہے، جماعت اسلامی اورتحریک انصاف نےان دونوں افرادکی حمایت کی۔

فاروق ستار نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس اوردونوں افراد کی ٹائمنگ غور طلب ہے،ہمارےووٹرزکاکل بھی ایم کیوایم قائدپراعتمادتھاآج بھی ہے، ایم کیوایم قائد کیخلاف یہ سازش بھی ماضی کی طرح ناکام ہوگی،یہ سازش مائنس ایم کیو ایم قائد کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج لگائے گئے شر انگیز الزامات کو مسترد کرتے ہیں،ہم سیاسی جمہوری عمل کو فروغ دے رہے ہیں،ایک مرتبہ پھر قومی منظر نامے پر وہی تار چھیڑے گئےاختیاراوروسائل نہیں تونہ سہی ایسےہی کراچی کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک را کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا 92 کی طرح پھروہی سازش کی جارہی ہے، لوگوں کوہماری ہی صفوں سےگمراہ کرکےہمارےخلاف استعمال کیاجارہاہے، جھوٹے ،بے بنیاداورشرانگیزالزامات کی مذمت کرتے ہیں، را کے حوالے سے باربارالزام لگے پھر ڈرائی کلین ہوگئے پھر آگئے الیکشن سے پہلے وہی لوگ بیک ڈورسےاس دوران کس کی انٹری کروائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم60سالوں سےکچرے کے ڈھیر کے خلاف کمر بستہ ہورہے ہیں، پیراشوٹ سےاترکرسمجھتےہیں عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں گے، عوام کا مینڈیٹ بتارہا ہے ایم کیوایم قائدہی مسائل کا حل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں