جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ایم کیوایم پاکستان کے ناراض رہنماشبیرقائم خانی آج پی ایس پی میں شامل ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پی آئی بی کے بعد بہادرآباد کی پتنگیں بھی کٹنا شروع ہوگئیں، ایم کیوایم کے ناراض رہنما شبیرقائم خانی آج پی ایس پی میں شامل ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی اور بہادرآباد کی لڑائی سے تنگ گھر بیٹھنے والے شبیر قائم خانی نے پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ، آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔

شبیرقائمخانی کے ساتھ اندرون سندھ سے متعدد کارکنان بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

[bs-quote quote=” پی آئی بی اور بہادر آباد ایک ہوجائیں گے تو میں واپس آجاؤں گا” style=”default” align=”left” author_name=” شبیر قائم خانی ” author_job=”ایم کیوایم پاکستان ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/04/shabir1.jpg”][/bs-quote]

واضح رہے کہ اپنے ویڈیو پیغام میں شبیر قائم خانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں کوئی روکنے والا ہے اور نہ ہی کوئی ٹوکنے والا ہے، اس لیے پارٹی میں لوگ اقتدار کے لیے دست و گریباں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پارٹی میں پتنگ اور پرچم پر کھینچا تانی ہورہی ہے، ایم کیو ایم میں باہمی اختلافات بہت بڑھ گئے ہیں جس کے باعث میں ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ ہوں۔

بعد ازاں فاروق ستار اورعامر خان نے شبیر قائم خانی کو منانے کے لیے بہت کوششیں کیں، فاروق ستار کا کہنا تھا آپ سینئر رہنما ہیں پارٹی کو چھوڑ کر مت جائیں، پی آئی بی اور بہادر آباد کے معاملات کو حل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

جس پر شبیر قائم خانی کا کہنا تھا کہ پی آئی بی اور بہادر آباد ایک ہوجائیں گے تو میں واپس آجاؤں گا۔


مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے اہم رہنما شبیر قائم خانی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان


یاد رہے شبیرقائم خانی کی ناراضی پر پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی اور پپیپلز پارٹی کے سعید غنی نے انہیں پارٹی میں شامل ہونے کی پیش کش کی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ چند روز  کے دوران متحدہ پاکستان کے  متعدد اراکین اسمبلی نے  پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں، جن میں  رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی ، رکن قومی اسمبلی محوب عالم اورایم پی اے سیف الدین خالد، رکن اسمبلی فوزیہ حمیدشامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں