کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن جاوید کاظمی کو سیکیورٹی ادارے نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
MQM Rabita Committee member Javed Kazmi taken… by arynews
اے آر وائی نیوز کے رپورٹر رافع حسین کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے آج شام ایک کارروائی کے دوران ایک گھر میں چھاپہ مار کر رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں اُن سے تحقیقات جاری ہیں،مذکورہ گھر ممبر رابطہ کمیٹی کی رہائش گاہ بتایا جاتا ہے۔
فوری طور پر ان پر لگائے گئے الزامات کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
واضح رہے رکن رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی اس سے قبل بھی کئی مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں وہ 1992 میں شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے اوائل ہی میں گرفتار ہو گئے تھے اور 10 سال بعد مشرف دور میں رہائی پانے کے بعد لندن منتقل ہوگئے تھے جہاں وہ لندن سیکریٹریٹ سے منسلک ہو گئے تھے بعد ازاں 2008 میں واپس پاکستان آکر بہ حثیت رکنِ رابطہ کمیٹی پاکستان فرائض انجام دے رہے تھے،ان کا شمار قائد ایم کیو ایم کے معتمد خاص اور قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔