جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجےاجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے شوکازنوٹس آئے گا توطے کریں گے کہ جواب دینا ہے یا نہیں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے بہادرآباد میں آج 2 بجے اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں فاروق ستارکودعوت دیں گے وہ نہ آئے تو بھی اجلاس ہوگا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہمارے 2 ساتھی فاروق ستار کی گفتگو سننے گئےتھے، فاروق ستارکے رویے نے مایوس کیا۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے خالد مقبول صدیقی کوٹکٹ دینےکا اختیاردیا۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ گزرچکی ہے، سینیٹ امیدوارپرمشاورت کے لیے فاروق ستار کو دعوت دی تھی۔


میں نے23 اگست کوپارٹی کوبچایا تھا، کارکن 11فروری کوپارٹی بچائیں‘ فاروق ستار


خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کوشوکازنوٹس بھجواؤں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں