کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں دوسرا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی و اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم کیو ایم نے مختلف شعبوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کا پی آئی بی میں واقع عارضی مرکز پر اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کو ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا رکن اور پارٹی ترجمان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے اراکین و رکن صوبائی و قومی اسمبلی نے شرکت کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
علاوہ ازیں کل ڈاکٹر فاروق ستار کے گھرپراجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں تمام ونگز، لیبر ڈویژن اور دیگر شعبہ جات کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کریں گے۔