لندن : ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کیمٹی کو معطل کردیا گیا ہے، کمیٹی کے انتظامات اب نگراں انچارج منظور احمد ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی لندن کو معطل کردیا ہے جبکہ کمیٹی کی معطلی کے بعد منظور احمد کو کمیٹی کا نگراں انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پاکستان کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں کمیٹی کے نئے ممبران کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔
رابطہ کمیٹی کے معطل اراکین میں ڈاکٹر ندیم نصرت، مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی رضا، واسع جلیل ودیگر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو مذکورہ کیمٹی سے کچھ شکایات تھیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصٓل نہیں ہو سکی ہیں۔