کراچی: نارتھ ناظم آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو گرفتار کرلیا.
کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آبادمیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رات گئے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو گرفتارکرلیا۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانونی اداروں کی بھاری نفری نے رات گئے کمال ملک کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا، اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور انہیں گرفتاری کی کوئی وجہ بتائے بغیر لے گئے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے واقعے کی مذمت کی ہے، دوسری جانب ڈاکٹر فاروق ستار کے رابطے پر رینجرز حکام نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا، اس سلسلے میں رینجرز کا کوئی موقف تا حال سامنے نہیں آیا۔