لاہور: ہائی کورٹ کے فل بنچ نے ایم کیو ایم پر پابندی اور متحدہ کے قائد سمیت رہنماوں کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ چلانے کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں ، جس کی سماعت 24 نومبر کو ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رجسٹریشن منسوخی کےلیے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کرے گا۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ’’قائد متحدہ نے پاکستان کے خلاف تقاریر کیں جن کی دیگر رہنماوں نے توثیق بھی کی۔ قائد متحدہ کی تقاریر سے ثابت ہو چکا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کر رہی ہے‘‘۔
پڑھیں: ’’ قائد ایم کیو ایم کی متنازعہ تقریر، مختلف تھانوں میں 3 مقدمات درج ‘‘
عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے سماعت پر پاکستان مخالف تقاریر پر قائد متحدہ کے خلاف اب تک کی گئی کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔