پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

ضلع غربی کے نتائج میں ردوبدل مسترد کرتے ہیں، ایم کیو ایم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء محمد حسین نے کہا ہے کہ ضلع غربی سے ہمارے امیدوار اظہار احمد اکثریت ووٹ ملنے کے بعد چیئرمین منتخب ہوئے مگر حکومتی عہدیداران نے دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ کے عارضی مرکز گھانچی ہال پی آئی بی میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کیا، محمد حسین کا کہنا تھا کہ پولنگ اور ووٹوں کی گنتی کے  دوران تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے موجود تھے اور ضلع غربی سے ہمارا چیئرمین کامیاب قرار پایا تھا۔

محمد حسین کا کہنا تھا کہ گنتی اور کامیابی کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی اور سندھ حکومت کے اعلیٰ عہدیداران نے پریزائیڈنگ افسر پر دباؤ ڈال کر نتائج تبدیل کروائے۔

پڑھیں:   ضلع غربی کا نتیجہ تبدیل، متحدہ کے اظہار احمد ہار گئے

رہنماء ایم کیو ایم نے مزید بتایا کہ ’’ضلع غربی سے اظہار احمد کو 36 اور مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 5 جماعتی اتحاد کے ممبران سے 31 ووٹ ملے تھے تاہم ہمارے 24 ووٹ کو محض بیلٹ پیپر پر نشان ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا جو غیر قانونی ہے‘‘۔

اس موقع پر اُن کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ بھی موجود تھے، ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے نتائج میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں