شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ہی ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے گی،طاہر مشہدی -
The news is by your side.

Advertisement

شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ہی ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے گی،طاہر مشہدی

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما طاہر حسین مشہدی کا کہنا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کے بعد ہی ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے گی.

ایم کیو ایم کے رہنما طاہر حسین مشہدی کی اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکایات ازالہ کمیٹی کے نوٹفکیشن سے قبل استعفے واپس نہیں لینا ممکن نہیں ہے، اسی بات پر حکومت سے معاہدہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی، حکومت نے پانچ دن میں کمیٹی کے قیام کا وعدہ کیا ہے، کمیٹی میں ایم کیو ایم اور حکومت کے دو دو ارکان شامل ہو نگے جبکہ سیکٹریری داخلہ بھی کمیٹی کے رکن ہونگے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں