ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ عمران خان 9 مارچ 2022 کو حمایت کیلئےملنے آئے لیکن امریکی سازش کی کوئی بات نہیں کی ہم جب ان سے الگ ہو گئے تو کہتے ہیں آپ لوگ غدار ہو۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ایم کیوایم کےشکلوں کو دہشت گرد کہتی ہے 9 مارچ کو جب ملنے آئے اس وقت میری شکل نہیں دیکھی تھی شیریں مزاری گمشدہ ہوناکسےکہتےہیں کراچی میں آکردیکھ لیں کوئی گمشدگی دیکھنی ہےتوکراچی چلیں، بلوچستان جائیں۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے سیاست میں بدتہذیبی آئے ہم اپنی تقریر کو اسلامی ٹچ نہیں دیں گے اسلام آباد، کراچی و دیگر شہروں میں جوہوانوٹس لیاجائے ہمیں اپنی قوم کوتقسیم سے نکالنا ہے پاکستان کے ادارے سرجوڑ کر بیٹھیں۔
ایم کیوایم سینٹر کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کو بھارت کی مسلم دشمن حکومت نےسزا دی ہماری سیاستی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیریوں کیساتھ ہے پاکستان کشمیر کا مقدمہ پیش کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا کشمیر کاز اور یاسین ملک سزا پر پاکستان میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔