پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

ایم کیوایم کا گرفتار، لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے دھرنا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے آج اپنے کارکنوں کی گرفتاری، شہدا کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار ایم کیو ایم نے کراچی پریس کلب کے سامنے کارکنان کی گرفتاریوں اورلاپتہ اور اسیر کارکنان کی بازیابی اور رہائی کے لئےعلامتی دھرنا دیا۔

دھرنے میں میں شریک گرفتار، لاپتہ اور شہداء کے اہل خانہ نے اپنے پیاروں کی تصویر اٹھائے حکومت سے گرفتار شدگان کی رہائی اورانصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پرمتحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوٗں کا کہنا ہے کہ اگر انصاف فراہم نہ کیا گیا تو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے اور احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔

کنور نوید جمیل کہتے ہیں کہ اب تک ایک سو پنسٹھ افراد کو گرفتار اور اکہتر کو لاپتہ کر دیا گیا ہے، انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انصاف دلانے کی اپیل بھی کی۔

دوسری جانب آج کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق سٹی ناظم اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال آج کراچی کے باغ جناح میں جلسے کے ذریعے اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے کئی نامور افراد مصطفیٰ کمال کی جماعت میں شامل ہوچکے ہیں جن میں ڈاکٹر صغیر ، رضا ہارون، بلقیس مختار اور دیگر شامل ہیں جبکہ دیگر جماعتوں سے بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ شامل ہے۔

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال بھی کئی پریس کانفرنسوں میں لاپتہ اور گرفتار افراد کے معاملے کو اٹھاتے ہوئے کراچی کے لئے بلوچستان طرز کے عام معافی کے پیکج کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں