پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

نسلہ ٹاور کو بم سے اڑانا ہے تو پورے کراچی کو بھی اڑادیں ، خواجہ اظہارالحسن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے نسلہ ٹاور منہدم کرنے کے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کے ساتھ پورے کراچی کو بم سے اڑا دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں نے نسلہ ٹاورکے رہائشیوں سے ملاقات کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایم کی وایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر عامر خان نے مطالبہ کیا کہ رہائشیوں کو بے گھر کرنے سے پہلے متبادل انتظام کیا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار نے کہا کہ قابضین سہراب گوٹھ، کٹی پہاڑی پر بیٹھے ہیں، انہیں ہٹایا جائے، نسلہ ٹاور کے رہائشی قابضین نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نسلہ ٹاور بم سے اڑائیں گے تو کل کو میرا اور وسیم اختر کا گھر بھی اڑایا جاسکتا ہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ویری فکیشن کاکوئی ادارہ نہیں، لیز جعلی ہے تو اس وقت کے ڈی سی و دیگر افسران بھی جعلی تھے، نسلہ ٹاور کو بم سے اڑانا ہے تو پورے کراچی کو بھی اڑادیں۔

دوسری جانب نسلہ ٹاورمسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ایف ڈبلیو او، ایس بی سی اے، این ای ڈی یونیورسٹی کےماہرین، پولیس، رینجرز حکام، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگراداروں کےنمائندے شریک  ہوئے۔

اجلاس میں نسلہ ٹاور مسمار کرنے کےلئے حکمت عملی پر غور  اور نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹنگ سے مسمار کرنے کے حوالے تبادلہ خیال  کیا گیا۔ اداروں کی مشاورت سےنسلہ ٹاور مسمار کرنےکالائحہ عمل مرتب کیاجائیگا۔

اہم ترین

مزید خبریں