بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کوحلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کوحلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں ، بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کوحلقہ بندیوں پر شدید اعتراضات ہیں بلدیاتی انتخابات سے پہلے حلقہ بندیاں ہونی چاہیئں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ایم کیو ایم،پی پی میں مذاکرات اور معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کی وجہ ہیں گورنر کا حلف اٹھانے سے پہلے حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا تھا، جو متنازع اور انصاف پرمبنی نہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حلقہ بندیوں پرمتحدہ اور پی پی مذاکرات کررہی ہیں جلد کوئی بات سامنے آجائے گی ، کوشش ہے تمام جماعتیں ایک پیج پر آکر بلدیاتی انتخابات سے متعلق لائحہ عمل بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو ایڈمنسٹریٹر شپ دینے سے انکار نہیں کیا ، ایڈمنسٹریٹر شپ اور ڈسٹرکٹ کے ایڈمنسٹریٹر کیلئے پی پی کی طرف سے رکاوٹ نہیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دوست راضی ہیں ، اس حوالے سے ایم کیو ایم کو کئی بار پیغام بھی پہنچایا ، یم کیو ایم چاہتی ہے کہ پہلے حلقہ بندیوں ، مالی اور انتظامی معاملات حل ہوں اسکے بعد ایڈمنسٹریٹر بھی لگ جائیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں انہیں ایک جگہ لانے کے لیے کام کررہا ہوں ، سب کو ایک جگہ آکر ایک پلیٹ فارم پر ملک اور صوبے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار میرے دوست ہیں اور بھائی بھی، میری دلی خواہش ہے کہ وہ جلد پارٹی میں واپس آجائیں، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی ملکر صوبے کی بھلائی کے لیے کام کریں۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن دی ہے ، سیاسی جماعتیں راستہ نکالیں ،اسٹیک ہولڈرز بیٹھیں اور الیکشن کمیشن کو بھی آن بورڈ لیں۔

اہم ترین

مزید خبریں