منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم کیو ایم کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

شہر کراچی میں کئی ہفتوں سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی کسی صورت ختم نہیں ہورہی، ترسیلی نظام کی بہتری کے نام پر دھوکادہی کے سوا کے الیکٹرک نے کچھ نہیں دیا۔

کے الیکٹرک کاعملہ کھلےعام کنڈہ مافیا کے سرغنہ کا کردار ادا کررہا ہے، سارا بوجھ ایمانداری سے بل ادا کرنے والے صارفین پر منتقل کردیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

مرکزی کمیٹی ایم کیو ایم نے کہا کہ شہریوں کے صبرکا پیمانہ لبریز ہوچکا جو پہلے سے مخدوش حالات کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

اراکین مرکزی کمیٹی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ دورانیہ کم سے کم کرنے کا پابند کرے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو بالکل ختم کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں