The news is by your side.

Advertisement

نیب کو فعال کرنے اور آرڈیننس میں ترمیم کے لیے متحدہ کی قرارداد جمع

اسلام آباد: ایم کیو ایم نے نیب کو مزید فعال بنانے اور نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکے نیا قانون وضع کرنے کے لیے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قرارداد ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی، عبدالوسیم، شیخ صلاح الدین اور ساجد احمد کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں ایم کیو ایم رہنماؤں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کرپشن ملک کے لیے ناسور بن چکا ہے۔

متحدہ رہنماؤں کی جانب سے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے میں نیب ناکام ثابت ہوا ہے، نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکے اسے مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے تاکہ نیب کرپٹ مافیا کے خلاف موثر کارروائی کر سکے۔


پڑھیں: ’’ نیب کم مالیت کے کرپشن کیس اینٹی کرپشن کو بھجوائے، سپریم کورٹ کا حکم ‘‘


 خیال رہے کہ ملک بھر میں کرپشن کو مانیٹر کرنے کے لیے نیب کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، ملک بھر میں کرپشن کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کے خلاف نیب کو متحرک کیا گیا تھا۔
نیب نے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے بڑے ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ کرپشن کرنے والوں کے لیے رضاکارانہ پیسوں کی واپسی کے لیے اسکیم متعارف کروائی تھی جس کے بعد قومی خزانے کو لوٹنے والے افراد نے کروڑوں روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے تھے۔
Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں