پیر, اکتوبر 21, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کا 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے اور انہوں نے سینیٹ وقومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیمی مسودے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

26 ویں مجوزہ ترمیم کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا ہے کہ ایم کیو ایم نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیمی مسودے کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 26 ویں آئینی ترمیمی مسودے کو سپورٹ کرنے اور اس کی حمایت میں ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ربا ختم کرنے کے قانون کی شق پر حکومت کو ٹائم فریم دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ بینکوں سے ربا کے قانون کو 2028 تک ختم کرنے کی ایم کیو ایم اور جے یو آئی نے تجویز دی اور آج قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم اس حوالے سے باقاعدہ تجویز بھی پیش کرے گی۔

اس سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اور اس کی پارلیمانی پارٹی 26 ویں آئینی ترامیم سے متعلق بریفنگ دی اور اعتراض شدہ شقوں پر وضاحت پیش کی۔

آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل، 12 ارکان کا پارٹی سے رابطہ منقطع

اس بریفنگ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں