جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

الطاف حسین کی تقاریرپرپابندی کے خلاف ایم کیو ایم کے شہربھرمیں دھرنے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ اپنے قائد الطاف حسین کی تقاریر کی میڈیا کوریج پرپابندی کے خلا ف آج کراچی کے مختلف مقامات پردھرنے دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے اپنے قائد کی تقاریرکے خلاف پابندی پرشہرکے مختلف مقامات پر پرامن دھرنوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

احتجاجی دھرنے شہر کے نو مقامات پر شام چاربجے شروع ہوئے ہیں جن میں بابرمارکیٹ لانڈھی، چنیوٹ مارکیٹ کورنگی، اسٹارگیٹ شاہراہ فیصل، حسن اسکوائر، نمائش چورنگی، دوتلوار، ریگل چوک، فائیو اسٹارچورنگی نارتھ ناظم آباد اور لیاقت آباد نمبر 10 شامل ہیں۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم نے اس حوالے سے عدالت میں ایک پٹیشن بھی دائر کی ہے جس میں الطاف حسین کی تقاریرپرعائد پابندی ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں لاہورہائی کورٹ نے پیمرا اوراٹارنی جنرل نصیراحمد بھٹہ کو ہدایت کی تھی کہ تاحکم ثانی ایم کیوایم کے قائد کی تقاریرپرپابندی کو یقینی بنایا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں