کراچی: شہرِ قائد کی پولیس نے احسن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔
[bs-quote quote=”متحدہ کے ٹارگٹ کلر سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ کے ٹارگٹ کلر سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیب بھجوا دیا گیا ہے۔
دریں اثنا ایک واقعے میں کراچی پولیس نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش نا کام بنا دی، پولیس نے ایرانی ڈیزل سے بھرا آئل ٹینکر پکڑ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر سے زائد ڈیزل اندرون سندھ اسمگل کیا جا رہا تھا، ٹینکر کے ڈرائیور اور کلینر کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 13 ملزمان گرفتار
خیال رہے کہ دو دن قبل بھی انسدادِ دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے کیپری سنیما کے قریب آپریشن کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر غیاث احمد کو گرفتار کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ ملزم غیاث عرف منا سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا، ملزم مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے قتل میں ملوث ہے۔