کراچی : ناظم آباد میں غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں پر قائم ایم کیو ایم کے مزید دو یونٹس آفس مسمار کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج کے ڈی اے کی جانب سے ناظم آبا میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم کے غیر قانونی طور پر قائم دو یونٹس مسمار کر دیے گئے دونوں یونٹس کے ڈی اے کی زمین پر ناجائز قبضہ کر کے بنائے گئے تھے۔
MQM’s Eidghah Park Unit demolished as drive… by arynews
مسمار کیے گئے یونٹس میں ناظم آباد عید گاہ گراونڈ کے قریب یونٹ 183 اور فردوس کالونی میں پارک کی زمین پر واقع یونٹ 167 شامل ہے۔
اسی سے متعلق : ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر مسمارکرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا
ذرائع کے مطابق بانی متحدہ قومی موومنٹ کے پاکستان مخالف تقریر کے بعد سے سندھ بھر میں ناجائز طور پر قائم ایم کیو ایم کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مسمار کیے جانے والے دفاتر کی تعداد 159 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ
یاد رہے کہ 22 اگست کو بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف اور اشتعال انگیز تقریر کے بعد پر اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم میموریل ہال کو سیل کردیا گیا تھا جب کہ سندھ بھر میں سرکاری زمینوں پر ناجائز طور پر قائم دفاتر کو مسمار کرنے کا آغاز کیا گیا تھا۔