بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کا وفد آج بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا وفد آج بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین اور متحدہ پاکستان کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے، وفد میں ایم کیو ایم کی طرف سے عامر خان، وسیم اختر بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اپنے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گا، کراچی سمیت سندھ کی ترقی، ورکنگ ریلیشن شپ پر بات ہوگی۔


ایم کیو ایم کا وزارت عظمیٰ کے لئے عمران خان کی حمایت کا اعلان


ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکز میں حکمت عملی، سندھ میں گرینڈ اپوزیشن پر بھی مشاورت ہوگی، جبکہ آج عمران خان سے ملاقات کے بعد ممکن ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے باضابط پی ٹی آئی کی حمایت کے اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے اے آر وائی کے پروگرام پاور پلے میں‌ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وفاق اور صوبے میں پی ٹی آئی کی حمایت کرے گی۔

یاد رہے کہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کابینہ کا حصہ یا وزارتیں نہیں لے گی، جبکہ ایم کیوایم اے پی سی میں جانے کے بجائے آج پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کرے گی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے دو دو اراکین شامل ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں