جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی کی بجلی کا مقدمہ نگراں حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کی بجلی کا مقدمہ نگراں حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس ضمن میں اضافی بلز، لوڈشیڈنگ عوامی احتجاج کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اُٹھایا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی آج صبح اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی محمد علی سے ملاقات کریں گے۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی بجلی کے بلوں میں اضافے، کے الیکٹرک کی بدمعاشی کے خلاف وفاقی وزیر سے احتجاج کریں گے۔

ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش اور بھاری بلوں کا مسئلہ کراچی کے شہریوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، ایم کیو ایم نگراں وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اضافی بلز، لوڈشیڈنگ عوامی احتجاج کا معاملہ اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق عوام کو ریلیف نہ ملنے پر ایم کیو ایم کی جانب سے عوام کے ساتھ احتجاج کا روڈ میپ بھی نگراں حکومت کے وزیر کے سامنے رکھا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں