ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم کارکن پولیس اہلکار کے قتل کیس میں 7 سال بعد بری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کارکن شبیر احمد کو پولیس اہلکار کے قتل کیس میں سات سال بعد بری کر دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس اہلکار کے قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کارکن شبیر احمد کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر شبیر احمد کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو جیل سے رہا کیا جائے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مارچ 2015 میں ایم کیو ایم کے مرکز سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں