منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

’’ایم کیو ایم بلاول کی پیدائش سے پہلے منتخب ہورہی ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی پیدائش سے قبل ایم کیو ایم منتخب ہوتی رہی ہے، ان کے والد ایم کیو ایم کے ووٹوں کی طلب میں نائن زیرو آتے رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کی اعلانیہ اور پیپلزپارٹی غیراعلانیہ اتحادی ہے۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کو تمام اسمبلیوں سے مستعفی کرائیں، بلاول ایسا کریں گے تو ایم کیو ایم جمہوریت کے لیے ان کی قربانی پر داد دے گی۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ بلدیاتی حکومت سے واٹر بورڈ ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی چھیننے کا سہرا بلاول کے سر ہے، ماسٹر پلان، بڑی سڑکوں کا اختیار اوروسائل چھیننے کا سہرا بھی بلاول کے سر جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم ہر بار حکومت کا حصہ رہی مگر کراچی کو حصہ نہ دلاسکی، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بلاول جس 18ویں ترمیم کی دہائی دیتے ہیں اس میں آرٹیکل 140 اے بھی شامل ہے، این ایف سی کی دہائی دینے والوں نے تیرہ سال سے مالیاتی کمیشن نہیں بنایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایم کیوایم کس مجبوری کے تحت موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، ایم کیوایم کے ووٹوں کی وجہ سے حکومت قائم ہے، ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے گیس کے مسائل سب کے سامنے ہیں، باقی سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کریں گے کراچی کے عوام کا سوچیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں