جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’’سینیٹ انتخابات، ہمارے ووٹ ہمیں ہی ملیں گے، تیاری مکمل ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے ووٹ ہمیں ہی ملیں گے، ہماری تیاری مکمل ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے اراکین سے مکمل رابطے میں ہیں، ہماری تیاری مکمل ہے امید ہے تحریک انصاف کے اراکین بھی تیار ہوں گے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ انتخابات ماضی کی روایات سے برخلاف ہوں گے، ہماری صفوں میں اتحاد ہے، مستحکم پوزیشن میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق، صوبے میں پی ٹی آٗئی کو سپورٹ کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما ہم سے سرپرائز لینے کے لیے آئے تھے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سخت ضابطہ اخلاق بنایا تھا، آج سپریم کورٹ کی روشنی میں فیصلہ آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی 12 برسوں سے سندھ میں حکومت ہے، ہم بھی چاہتے ہیں پیپلزپارٹی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن بنے، سینیٹ انتخابات تو ایک دو دن میں ختم ہوجائیں گے، چاہتے ہیں شہری سندھ اور دیہی سندھ کے مسائل حل ہوں۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ارکان اسمبلی عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوتے ہیں، ارکان کو ان کی جماعت کے منشور کے تحت مینڈیٹ ملتا ہے، پارٹی کے منتخب کردہ شخص کو ووٹ دینا چاہیے، کسی اور ممبر کو ووٹ دینے سے بہتر ہے کہ ان کی پارٹی میں چلے جائیں۔

اہم ترین

مزید خبریں