تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ایم کیو ایم کے مطالبات، پیپلز پارٹی کا مشاورتی اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب

ایم کیو ایم کے مطالبات پر سندھ کی حکومتی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے مشاورتی اجلاس آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس سہ پہر 3 بجے ہوگا جس میں نثار کھوڑو، مرتضیٰ وہاب، سعید غنی سمیت دیگر پارٹی رہنما شرکت کریں گے۔

اجلاس میں ایم کیوایم کے مطالبات پر عمل کی صورت قانونی پیچیدگیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ اس کے تین مطالبات میں سے کون سے مطالبے مانے جا سکتے ہیں اور کون سے مطالبے ناقابل قبول ہیں۔

میٹنگ کی سفارشات حتمی منظوری کے لیے پیپلز پارٹی کی اعلیی قیادت کو بھیجی جائیں گی۔

یاد رہے کہ ایم کیوایم نے بلدیاتی حلقہ بندی تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے، متحدہ قومی موومنٹ بلدیاتی اداروں میں اپنے تجویز کردہ ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری بھی چاہتی ہے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ کو با اختیار بلدیاتی نظام منظوری کی ہدایت دیدی ہے جس کے پیپلز پارٹی نے بلدیاتی ترمیمی بل کا مسودہ ایم کیو ایم پاکستان کے سامنے رکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی بلدیاتی ادارے میئر کراچی کے ماتحت کرنے پر رضامند

ذرائع نے بتایا تھا کہ پی پی بلدیاتی اداروں کا سربراہ میئر کراچی کو بنانے پر راضی ہوگئی ہے، نئے بل کے مطابق کے ڈی اے، واٹر بورڈ، ایم ڈی اے کا سربراہ میئر کراچی ہوگا۔

Comments

- Advertisement -